پاک فوج کا ہیلی کاپٹربلوچستان میں گرکرتباہ، 2 پائلٹس سمیت 6 جوان شہید

بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹربلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گزشتہ رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں شہید ہونے والوں میں میجر محمد منیب افضل، میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل،صوبیدار عبدالواحد، سپائی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔