کوئٹہ سے کراچی علاج کے لئے آنے والا ایک اور کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا

کوئٹہ سے کراچی علاج کے لئے آنے والا ایک اور کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔ 30سالہ شخص نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض جان کی بازی ہارگیا، 30سالہ شخص کوئٹہ کا رہائشی تھا۔ بلوچستان سے کراچی منتقل16مریضوں میں سے2 انتقال کرچکے ہیں، اور ان میں ڈاکٹر شکراللہ بھی شامل ہیں۔ کانگو وائرس کے 16میں سے 2 مریضوں کو ڈسچارج کیاجا چکا ہے، اور اس وقت12مریض نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔