ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ زمین پر قبضے اور ناجائز تعمیرات سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی نے کی، جس میں عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوے خاور مانیکا کی رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کوایک لاکھ روپے کے مچلکے بطور ضمانت داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔ پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ تفتیش میں درخواست گزار گناہ گار ہے۔ اوقاف ڈیپارٹمنٹ کی ذمے داری تھی کہ وہ اراضی کو تحویل میں لے لیتی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ اینٹی کرپشن حکام نے خاور فرید مانیکا کو قبرستان کی زمین پر قبضے کے کیس میں گرفتار کر رکھا ہے۔ خاور فرید مانیکا پر قبرستان کی زمین پر ناجائز تعمیرات کا الزام ہے۔ اینیٹی کرپشن حکام نے خاور فرید مانیکا کو 25 ستمبر کو گرفتار کیا ۔ عدالت رہائی کے لیے درخواست ضمانت منظور کرے۔ بعد ازاں عدالت نے خاور فرید مانیکا کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015