پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف)جائزہ مشن کے درمیان اسٹاف کی سطح پر معاہدہ طے پاگیا ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پانے کے بعد آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیہ… آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، مارکیٹ بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر عمل جاری رکھنےاور سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اصلاحات کا بھی وعدہ کیا گیا ہے، جبکہ ایکسچینج مارکیٹ پر دباؤ کم ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پروگرام کے تحت معاشی بحالی جاری ہے، دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان میں معاشی استحکام آرہا ہے، وفاقی بجٹ پر عمل درآمد سے پالیسیوں میں تسلسل آیا ہے جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان نے حکومتی اداروں میں بھی اصلاحات کا وعدہ کیا ہے، پاکستان نے سماجی مدد کے پروگرام بہتر کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے، پاکستان نے جولائی 2023 سے زیر التوا پاور ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو لاگو کیا۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق طویل عرصے کے بعد یکم نومبر 2023 سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، پاکستان نے روپے کی قدر کو متاثر کرنے کیلیے انتظامی اقدامات سے باز رہنے کی یقین دہانی کروائی۔ اعلامیہ کے مطابق مہنگائی کو اپنے ہدف تک کم کرنے کے لیے فعال مانیٹری پالیسی کی ضرورت ہے، 70 کروڑ ڈالر مزید ملنے سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائےگی۔ واضح رہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015