عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کے تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ملزم کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ان کے تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مونس الہٰی کے 8 اکاونٹس اور 6 غیر منقولہ جائیدادوں کو منجمد کیا گیا ہے۔ تمام ادارے اس معاملے میں عدالت کی معاونت کریں اور آئندہ سماعت پر مونس الہٰی کے تمام اثاثے اور اکاوٗنٹ منجمد ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ مونس الہٰی اپنی اسپین والی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔ لندن میں ان کی رہائش گاہ پر وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ ابھی آنی ہے تاہم اب تک پیش کردہ رپورٹ سے مطمئن ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ مونس الہٰی جان بوجھ کر گرفتار سے چھپ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015