احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا، بری ہونے والے ملزمان میں احد چیمہ اور فواد حسن فواد بھی شامل ہیں۔ احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ کیس کا فیصلہ سنایا دیا، احتساب عدالت کے جج علی ذوالقرنین اعوان نے فیصلہ سنایا، فیصلے میں شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا گیا۔ احتساب عدالت نے احدچیمہ اور فوادحسن فواد کو بھی بری کردیا جبکہ شریک ملزمان منیر ضیا اور امتیاز حیدر، بلال قدوائی، سجاد بھٹہ اور شاہد محمود کی بریت کی درخواست بھی منظور کرلی۔ اس سے قبل آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت میں نیب پراسیکیوشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح احتساب عدالت میں جمع کرائی تھی، جس میں کہا تھا کہ آشیانہ اقبال ان کیسز میں سے ہے جن کا فیصلہ سنانے سے سپریم کورٹ نےمنع نہیں کیا، نیب نے اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان سے رائے مانگی، اٹارنی جنرل آف پاکستان سے مشاورت کرکے رپورٹ جمع کرائی ہے۔ پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ حکم ان کیسزسےمتعلق ہے جو عدالتوں سے نیب کو واپس بھجوائے گئے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کیسز کو واپس عدالتوں میں بحال کیا گیا، آشیانہ اقبال ریفرنس ان کیسز میں شامل نہیں ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- معذور افراد کے لیے ایپل کے نئے فیچر کا اعلان
- کرغزستان: مقامی افراد کے غیر ملکی طلبہ پر حملے، متعدد پاکستانی طلبہ زخمی
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
- سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015