صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب میں دھماکے سے گاڑی میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کیچ حسین جان بلوچ نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ضلع کیچ کے تحصیل ہوشاب کے علاقے بالگتر میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس سے کار میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار پہنچ گئے اور لاشوں کو تربت ہسپتال منتقل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ دھماکا گاڑی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا یا سڑک کنارے نصب کیے گئے بم کے نتیجے میں یہ دھماکا ہوا، ہم اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان ایک عرصے سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور اکثر بم دھماکے اور دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں جس میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ مذہبی و سیاسی رہنماؤں اور عام عوام تک کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے پروجیکٹ منیجر کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں منیجر جاں بحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی دہشت گردی کی کارروائی 29 ستمبر کو کی گئی تھی جب مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں دھماکے کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ اس واقعے سے کچھ عرصہ قبل ضلع مستونگ میں ہی ہونے والے ایک اور دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمداللہ سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس سے قبل گزشتہ سال بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے کزن سمیت 4 افراد جاں بحق اور لیویز اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015