اے این ایف کی مختلف شہروں میں کاروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیا ہے۔
لاہور کے علاقے کالاشاہ کاکو انٹر چینج پر گاڑی سے 36 کلو چرس اور 26 کلو400 گرام افیون برآمد کر کے مظفر آباد کے رہائشی ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔
کراچی میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے 16عدد کتابوں سے آئس برآمد کرلیا ہے، پارسل کوئٹہ کے رہائشی کی جانب سے بک کروایا گیا تھا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرملزم کے پیٹ سے 45 عدد منشیات بھرے کیپسول برآمد کرلیا، برآمد شدہ کیپسولز میں 21 آئس جبکہ 24 ہیروئن کے کیپسولز تھے جن کا مجموعی وزن 360 گرام ہے۔ ملزم پشاور کا رہائشی ہے اور اسلام آباد سے دوحہ جا رہا تھا۔ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔