بلوچستان کے ضلع کیچ میں آپریشن کے دوران محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا، جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آج تربت کے قریب پسنی روڈ بانک بس ٹرمینل کے قریب آپریشن کے دوران 7 سے 8 مسلح دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے ایس ایم جی، پستول، دستی بم اور آر پی جی کا استعمال کرتے ہوئے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کیا تاہم سی ٹی ڈی عملہ محفوظ رہا۔ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے جوابی کارروائی کی اور فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا، بعد ازاں دہشت گردوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ان کا تعاقب کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ گولہ بارود برآمد کیا گیا جس میں 2 کلاشنکوف، ایک پستول، دستی بم، موٹر سائیکل پر نصب دیسی ساختہ بم، 2 موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی حکام نے چاروں دہشتگردوں کی لاشیں قانونی کاروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت پہنچا دیں اور مزید کاروائی شروع کردی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015