پنجاب حکومت نے اسموگ کی روک تھام کے لیے مخصوص اضلاع میں جمعہ اور ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس ہوا جس میں ہفتےکے روز بھی مارکیٹیں،جم، سنیما، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا جب کہ ہفتے کے روز ریسٹورینٹس بند کرنے، صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ محکموں کی طرف سےجمعہ کو تمام اسکول،کالج اور یونیورسٹیزبند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پنجاب میں اسموگ کے تدارک کے لیے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ مارکیٹس بالکل بند کرنے کے حق میں نہیں، اے کیو آئی لیول صبح میں زیادہ اور دوپہر میں کم ہوتا ہے اس لیے مارکیٹیں رات تک کھولیں کوئی حرج نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 اضلاع میں اسموگ کی شدید اثرات ہیں، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹیں دن تین بجے کھلیں گی جب کہ اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رکھنا ہوگا، اتوار کو صبح سے شام 5 بجے تک مال روڈ صرف سائیکلنگ کے لیے کھلی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسموگ میں کمی کےلیے مصنوعی بارش برسانے کےلیے بھی تیاری جاری ہے لیکن اسموگ سے بچنے کےلیے ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ محسن نقوی نے کہا کہ لوگوں کو سبسڈی پر الیکٹرک موٹر سائیکل دینے کا فیصلہ کیاہے، سرکاری ملازمین کو بھی قسطوں پر الیکٹرک موٹرسائیکل دینے کا فیصلہ کیا ہے واضح رہے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج پھر پہلے نمبرپر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 504 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے اور شہر کا ائیرکوالٹی انڈیکس 177 ریکارڈ کیا گیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
- سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی کیوں مانگ لی؟
- پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015