سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری سے ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ فیملی مصرفیات کے باعث جمعرات کو یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت نہیں کرسکتا مگر جلد ہی ساتھیوں سمیت آصف زرداری اور بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کریں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے پیپلزپارٹی نے کوئٹہ میں پنڈال سجا لیا ہے، اس حوالے سے کوئٹہ شہر کو پارٹی پرچموں سے سجادیا گیا جبکہ شہر بھر میں جگہ جگہ استقبالی بینرز بھی نصب کیے گئے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری جلسے میں شرکت اور خطاب کرنے کیلیے کوئٹہ پہنچ گئے جہاں اُن کا استقبال صوبائی پارٹی رہنماؤں نے کیا۔ ترجمان پی پی کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری آج ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی پی پی بلوچستان کی مختلف تنظیموں کے عہدیداران کے وفود سے ملاقات کریں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015