بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں کے اختلافات سے متعلق مبینہ فون کال لیک

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہنوں کے درمیان اختلافات سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو میں دونوں شخصیات چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں سے اپنے اختلافات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ مبینہ آڈیو میں بشری بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان ٹیلی فونک کال لیک ہوگئی۔ کال کے دوران کیس سے متعلق بشری بی بی اور لطیف کھوسہ آپس میں محو گفتگو ہیں۔ بشری بی بی نے کیس پر بات چیت کے دوران کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی موجودگی کے باعث ہمارا وہاں کافی مسئلہ پڑگیا تھا۔ بشری بی بی نے کہا کہ وہ جس طریقے سے بول رہیں تھیں میں نے کہا آپ اس طریقے سے مت بولیں ،تووہ جی کافی بولیں اوربہت زیادہ بولیں، میں نے خان صاحب کو کہا جی نہیں بس میرے وکیل وہی ہیں ،تومیں پھر اٹھ کر آگئی۔ لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ ہاہاہا۔۔۔۔برکیف ۔۔۔وہ پتا نہیں ا ن کو کیا پرابلم ہے؟۔ عمران خان کی اہلیہ اور بہنوں کی لڑائیاں عروج پر ۔۔۔ لطیف کھوسہ کے ساتھ بشری بی بی کی مبینہ فون کال کی آڈیو لیک pic.twitter.com/iBd9eIppYf — Imdad Ali Soomro (@imdad_soomro) November 30, 2023 بشری بی بی نے کہا کہ وہ کہتی ہیں ہم نے جانا نہیں تھا ،ان کی کھوسہ صاحب کی وائف نے کہا کہ تم لوگ جاکر ملو،میں نے کہا ان کی آپس میں لڑائیاں شروع ہوجائیں گی ۔پھر میں خاموش ہوگئی۔