نگران وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری دی جس کا نوٹیفکیشن بھی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی نہیں کی گئی البتہ ڈیزل ، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر برقرار ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 175 روپے 93 پیسے لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015