کراچی سے مدینہ کیلئے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بچ گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز پی آئی اے حادثے سے بچ گئی، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد انجن سے چنگاری نکلنا شروع ہوگئی، کاک پٹ میں فائر الارم کی وارننگ کے بعد طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہؤ دکھاتے ہوئے فائر بوتل سے انجن میں آگ پر قابو پانےکی کوشش کی جس کے بعد کپتان نے اے ٹی سی سے رابطہ ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ اس ضمن میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار ا، طیارے میں 276 مسافر سوار تھے، طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پہنچ گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کپتان اور فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے گئے، جہاز کے ایک انجن میں فائر وارننگ آئی تھی، طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر تارا گیا ہے۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ پی آئی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں، جہاز کے انجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے، پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اتارا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے ان میں سے 15 مسافروں نے جانے سے انکار کردیا، مسافروں کو شام 5 بجے متبادل پرواز کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ کیا جائیگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015