بلوچستان کے اضلاع شیرانی اور موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی ہے جسے قابو کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل ذوالفقار کرار کا کہنا تھا کہ آگ ضلع شیرانی اور ضلع موسیٰ خیل کے بارڈر ایریا میں لگی جس پر قابو پانےکے لیے لیویز فورس ضروری ساز و سامان کے ساتھ پہاڑی علاقے میں… ڈپٹی کمشنر کے مطابق آگ کے پھیلاؤ کے پیش نظر دو گھروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا، متاثرہ پہاڑی علاقوں تک پہنچنے کے لیے گاڑی کا راستہ نہیں تاہم پیادہ لیویز پارٹی نے پہاڑی علاقے میں پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ساری رات جاری رہے گا، امید ہے صبح تک آگ پر قابو پالیا جائے گا، اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے سے رابطے میں ہیں، اگر غیر معمولی صورتحال پیدا ہوئی تو مدد کے لیے طلب کریں گے۔ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے جنگلات میں آگ لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ آگ سے متاثرہ علاقے میں موجود انسانی آبادی کو فوری محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے اگلے مقامات پر پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ مؤثر حکمت عملی کے تحت آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال مئی میں شیرانی کے جنگلات میں آگ نے چلغوزے کے جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچایا تھا، دو ہفتے سے زائد لگی رہنے والی آگ کو بجھانےکے لیے ایران کے فائر فائٹنگ طیارے کی مدد لینا پڑی تھی، آگ کی زد میں آکر تین افراد جھلس کر جاں بحق بھی ہوئے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015