راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات

راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے راولپنڈی کے امیدواروں کو آج دوبارہ لاہور طلب کرلیا۔ راولپنڈی شہر کے ایک ہی حلقے کےلیے حنیف عباسی اور ناصر بٹ نے ٹکٹ مانگ لیے حنیف عباسی نے صوبائی نشست کے لیے سابق ایم پی اے ضیاء اللہ شاہ کیلئے ٹکٹ مانگ لیا جبکہ نواز شریف کے دست راست ناصر بٹ نے قومی اور صوبائی دونوں نشستوں کےلیے ٹکٹ مانگ لیا۔ اسی طرح راولپنڈی شہر کے دوسرے حلقے کے لیے دانیال چودھری اور سجاد خان نے لابنگ شروع کر دی ہے۔ شہباز شریف نے پارلیمانی بورڈ کوراولپنڈی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات ختم کرکے آج ہی ٹکٹوں کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ لاہور طلب کی گئی راولپنڈی کی مقامی قیادت پہلے کوآرڈینیشن کمیٹی سے ملاقات کرے گی۔ راولپنڈی ڈویژن کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں پرویز رشید، عطاء تارڑ، طاہرہ اورنگزیب، ملک ابرار اور عمر فاروق شامل ہیں۔