سابق نگراں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ کوئٹہ میں آصف علی زرداری نے سرفراز بگٹی کو پی پی میں شمولیت پر پارٹی کے پرچم والا مفلر پہنایا اور شریک چیئرمین نے ورکرز کنونشن میں میر سرفراز بگٹی کی پی پی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ سرفراز بگٹی نے تربت میں پی پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا اور کہا کہ قائد محترم آصف زرداری نے مجھے تربت آکر پیپلز پارٹی جوائن کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اس سرزمین پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔ سابق نگراں وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ بلوچستان پسماندہ ہے اور یہاں امن و امان کا مسئلہ ہے، ساتھ ہی کسی کی جان لینا بھی بلوچی روایت نہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی قیادت میں اس خطے میں امن کا سورج طلوع ہوگا، سابق صدر آج وعدہ کر کے جائیں کہ تربت میں سکھر کی طرز کا اسپتال بنایا جائے گا۔ سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ آپ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو پروگریسیو جماعت بنائیں گے، پی پی وہ جماعت ہے، جو پاکستان کے خلاف بیانیہ چیلنج کرے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015