وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے.
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے ممالک کو مل کر آواز اٹھانا ہو گی۔موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر اتفاق نہ ہوا تو نقصان دنیا کا ہو گا۔ پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے دورے کا اولین مقصد سیلاب متاثرین کی مدد رہا۔امریکہ کے دورے پر وزیر اعظم کی دیگر رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔سیلاب کے علاوہ ہمار ا ایجنڈا امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بہتری تھا۔امریکہ سے تعلقات کی اپنی تاریخ ہے۔تجارت،زراعت،صحت اور دیگر شعبوں میں پیشرفت کا امکان ہے
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ متاثرین کی مدد پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔حکومت اور اپوزیشن کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک جلسے نہ ہو تو کوئی قیامت نہیں آجائے گی۔ اس کی جگہ ہمیں اپنے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا موقع ملے گا۔ سیلاب متاثرین کےلیے ہم جتنا کام بھی کریں وہ ناکافی ہے۔پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ابھی بہت کام کرنا ہے۔

