عمران نیازی کی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کر دیا: حمزہ شہباز

 سابق وزیرِ اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عمران خان کی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کر دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول کر سازش کا بیانیہ گھڑا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو سامنے آئی تھی۔
ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا، سائفر کے معاملے پر عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک
حمزہ شہباز نے کہا کہ ریاست پاکستان کے خارجہ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا، سازش کا بیانیہ مفاد پرستی اور موقع پرستی کا مظہر ہے، عمران نیازی سائفر پر نہیں سیاسی مفاد کے لیے ریاست کے مفادات سے کھیلا ہے۔
 

عمران نیازی کی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کر دیا۔ سائفر کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول کر سازش کا بیانیہ گھڑا گیا یہ بیانیہ مفاد اور موقع پرستی کا مظہر ہے۔ 35 پنکچر ، اسلامی ٹچ اور کبھی سائفر پر کھیلنا یہ ہے انتشار اور فساد کی سیاست کا خلاصہ
— Hamza Shahbaz Sharif (@HamzaSS) September 29, 2022