بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ کے قریب سڑک کنارے نصب باروری مواد کے دھماکے اور فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل زمران کے علاقے بلیدہ میں دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ آئی ای ڈی دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 5 جوان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔ شہدا میں سپاہی ٹیپو رزاق، سپاہی سنی شوکت، سپاہی شفیع اللہ، لانس نائیک طارق علی اور سپاہی محمد طارق خان شامل ہیں۔ دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی، نگران وزیر داخلہ بلوچستان زبیر جمالی، نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے ضلع کیچ میں سکیورٹی جوانوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحالی امن کیلئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آئی ایم ایف نے پاکستان کو درپیش معاشی خطرات سے خبردار کردیا
- پاک فوج میں تین میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی
- سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان مؤخر
- بابر اعظم نے کوہلی کا اہم ریکارڈ برابر کر دیا
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے مستقل رکن بننے کی اہلیت کو تسلیم کرلیا
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015