پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک شخص کو چوتھی بار پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ عوام اس شخص کو اپنا نمائندہ نہیں مانتے، اب آپ لوگ اس شخص کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی کوشش کر رہے ہو۔ بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک شخص کو آپ نے تین بار وزیر اعظم بنایا ، آج اس شخص کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر اب یہ آپ کا وزیر اعظم بن گیا تو 5 سال بلوچستان میں ترقی نہیں ہو گی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس شخص کو اپنا نمائندہ نہیں مانتے، اب آپ لوگ اس شخص کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی کوشش کر رہے ہو، پاکستان اور بلوچستان کے عوام غیرت مند لوگ ہیں، جب اس شخص کو مسلط کیا گیا تھا اس نے بلوچستان کے حق پر ڈاکا ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار اس شخص کو مسلط کیا گیا تو اس نے بلوچستان کے عوام کے حق پر ڈاکا مارا، جب دوسری بار اس شخص کو مسلط کیا تو پھر بلوچستان کے عوام کے حق پر ڈاکا مارا، جب تیسری بار اس شخص کو مسلط کیا گیا تو پوچھیں کیا اس نے وفا کی؟،3 بار ناکام شخص کو چوتھی بار کس خوشی میں قبول کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین پر کھڑے ہو کر اسلام آباد کو پیغام پہنچانا چاہتا ہوں، چاروں صوبوں کے عوام اسلام آباد میں بیٹھے حکمران کے کردار سے خوش نہیں، پاکستان کے عوام کسی کے غلام نہیں، عوام کسی کے آگے نہیں جھکتے کسی سے ڈرتے نہیں، ہم اپنا حق چھینیں گے اور عوامی حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تو صرف دو جماعتیں ہی الیکشن لڑ رہی ہیں، ایک پیپلز پارٹی اور دوسری ن لیگ ہے، بلا رہا نہیں، شیر اور تیر کا مقابلہ ہوگا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ساڑھے تین ہزار موبائل سمز بلاک، 5 ہزار کو نوٹسز جاری
- آٹے اوربجلی میں ریلیف دینے کیلئے ترقیاتی بجٹ سے بھی کٹ لگانا پڑا تو لگائیں گے: وزیر اعظم آزاد کشمیر
- آزادکشمیر کی صورتحال؛ صدر مملکت نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015