سیلاب کی تباہ کاریاں: بلوچستان کو زراعت کے شعبے میں 3 کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوا: وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے بارش اور سیلاب سے صوبے کو زراعت کے شعبے میں 3 کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، اس موقع پر کسانوں کو بیجوں اور کھاد پر سبسڈی فراہم کرنا ضروری ہے
وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب جیسی مشکلات اور آزمائشیں قوموں پر آتی رہتی ہیں ہمیں متحد رہ کر ان کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
 وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے بلوچستان زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں صوبائی وزیر زراعت اسداللہ بلوچ اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی شریک بھی تھے۔