سبی میں تحریک انصاف کی ریلی کے قریب دھماکے کے سبب چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں تحریک انصاف کی ریلی جناح روڈ سے گزرنے کے دوران دھماکا ہوا ہے جس میں ابتدائی معلومات کے مطابق چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ امدادی ادارے کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زیادہ تشویش ناک حالت والے زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتال منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان عبداللہ خان نے سبی دھماکے کے پیشں نظر سبی سمیت کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ ایم ایس سبی اسپتال کے مطابق بم دھماکے کے چار زخمیوں کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سبی میں علاج جاری ہے۔ اسی ضمن میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع سبی میں سیاسی جماعت کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015