حکومت کا 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پنجاب کی نگران حکومت نے عام انتخابات کے تناظر میں صوبے میں 6 سے 9 فروری تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ ’8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں نگران صوبائی کابینہ نے 6 سے 9 فروری تک صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔‘ Important Update: In view of the upcoming general elections on 8th February, Provincial Cabinet has approved that all public and private sector schools, colleges, and universities in Punjab will be closed from Feb 6th to Feb 9th. 9:30 am timing for schools will only be observed… — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) January 31, 2024 ان کا کہنا تھا کہ ’صوبے میں اسکولوں کا آغاز ساڑھے 9 بجے کرنے کا سلسلہ 3 فروری تک جاری رہے گا، اس کے بعد ریگولر اوقات نافذالعمل ہوں گے۔‘