پسنی میں کوسٹ گارڈزکی کارروائی، لاکھوں روپے مالیت کی شراب برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز نےبلوچستان میں کارروائی کے دوران اعلیٰ کوالٹی کی شراب برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ ہونے کا خدشہ ہے, جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گشت پارٹیوں کی انتھک کوششوں کے بعد پسنی کے وارڈ نمبر 1 ببر شور میں دوران سرچ خفیہ جگہ پر چھپائی گئی 2116 بوتلیں اعلی کوالٹی کی شر اب برآمد کر کے نامعلوم شخص کوگرفتار کرلیاگیا ہے۔
کوسٹ گارڈ نے خدشہ ہے کہ یہ شراب کراچی اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی شراب کی مالیت9.09ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔