بلوچستان کے ضلع چمن میں میرزئی اڈہ طور پل کے مقام پر جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چمن کے علاقے میزئی اڈہ طورپل کے مقام پر نامعلوم افراد نے جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ اسکواڈ میں موجود اہلکاروں اور محفاظوں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قاتلانہ حملے میں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ محفوظ رہے، نامعلوم ملزمان نے ان کی بلٹ پروف گاڑی پر پانچ منٹ تک فائرنگ کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس اور لیویز فورس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں انتخابی دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع میں دھماکے، 28 افراد جاں بحق بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 15 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015