بلوچستان اسمبلی کے 2 نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان اسمبلی کے 2 نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ بلوچستان اسمبلی کے حلقے 41 اور 51 سے نو منتخب آزاد ارکان ولی محمد اور عبدالخالق نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ شہباز شریف اور 2 آزاد ارکان کی ملاقات میں صوبائی صدر جعفر خان مندوخیل اور پارٹی رہنما جمال شاہ بھی موجود تھے۔ ن لیگی صدر نے ولی محمد اور عبدالخالق خان کو ن لیگ میں شمولیت پر مبارک باد دی اور ان کے اقدام کا خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے پاکستان کے استحکام کے لیے کردار ادا کیا، جو لائق تحسین ہے، اس وقت پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت اور مل کر چلنے سے ہی حل ہو سکتے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں۔ ملاقات کے دوران نو منتخب ارکان نے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- مصنوعی ذہانت سے 17 فیصد روزگار متاثر ہو نے کا خدشہ
- پنجاب، 24 گھنٹے میں مزید 70 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک کر دئیے: آئی ایس پی آر
- پیٹرول کی قیمت مزید کم ہو گی، وزیر اعظم نے خوشخبری سنا دی
- پاکستان میں تعلیم کے نام پر لوٹ مار بچوں کے حقوق متاثر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015