سندھ کے تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے والے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما مراد علی شاہ نے گورنر سندھ سے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔ مراد علی شاہ مسلسل تیسری بار منتخب ہونے والے پہلے وزیراعلیٰ ہیں، ان کے حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر اور پی پی پی رہنماؤں سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔ سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے لیے مراد علی شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوا تھا جہاں مراد علی شاہ نے 148 میں سے 112 جبکہ ایم کیو ایم کے امیدوار نے 36 ووٹ حاصل کیے تھے۔ اس سے قبل پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015