ریکوڈک منصوبہ: صدر مملکت نے پرسپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ریکوڈک منصوبہ پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے ریکوڈک منصوبہ پر عدالت عظمیٰ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دی۔
واضح رہے کہ 30 ستمبر کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی تھی۔
اسی اجلاس میں شہباز شریف کو وزارت توانائی نے توانائی کی بچت کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی تھی، وزیراعظم شہبازشریف نے توانائی کی بچت کے روڈ میپ کو حتمی شکل دینے اور اس پر موثر عمل درآمد کی ہدایت کی تھی۔