گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی آڈیو لیک ہوگئی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انتخابات میں ہمیں ووٹ نہیں ملا۔ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری کی لیک آڈیو میں انہیں کہتے سننا جا سکتا ہے کہ حکومت میں شامل ہوگئے تو حشر برا ہونے والا ہے۔ انتخابات 2024 میں ہمیں ووٹ نہیں ملا۔ پہلے ہمیں 7 سیٹیں ملی تھیں وہ ہمارا ووٹ بینک تھا۔ کامران ٹیسوری آڈیو میں مزید کہہ رہے ہیں کہ ہم تو پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں۔ ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا جس کی وجہ سے ہمارا ووٹر ناراض ہوگیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا مینڈیٹ 100 فیصد جعلی ہے تو ن لیگ کا اور پیپلزپارٹی کا 200 فیصد جعلی ہے. کیونکہ انکے رزلٹ دوسرے اور تیسرے دن بنائے گئے. گورنر سندھ نے کہا کہ ہم حکومت میں بھی شامل ہوگئے تو پھر ہمارا حشر اور برا ہونے والا ہے۔ گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں۔ ہمیں کچھ نہیں ملا۔ حکومت میں شامل ہونے کے بدلے وہ صرف ایک وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دے رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015