بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا، سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ارکان سے حلف لیا۔ بلوچستان کی 12 ویں اسمبلی کا پہلا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت اسپیکر کی عدم موجودگی پر سینئر رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی کررہے ہیں۔ اجلاس کے دوران اہوان میں بم دھماکوں کے شہداء اور زخنیوں کی صحت یابی کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ زمرک اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے جو اعتماد کیا اس کو پورا کریں گے، صوبے میں امن وامان کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔ اجلاس کے دوران بلوچستان اسمبلی کے 58 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھالیا، زمرک خان اچکزئی نے اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔ سرفراز بگٹی، نواب ثناء اللہ اور جام کمال تقریب حلف برداری میں موجود نہیں تھے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا، اسپیکر کے لیے ن لیگ کی راحیلہ درانی کے نام پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہے جبکہ 300 سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔ ذرائع کے مطابق رفراز بگٹی آج بلوچستان اسمبلی میں حلف نہیں اٹھائیں گے، سرفراز بگٹی کو چند روز قبل ہاتھ پر چوٹ لگی تھی، جس کی دوسری سرجری آج ہونی ہے، ڈاکٹرز کے مشورے پر وہ سرجری کے بعد حلف اٹھانے ایک دو روز میں کوئٹہ جائیں گے۔ واضح رہے کہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے سینیٹ کی سیٹ چھوڑ دی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے بھی سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ دونوں ارکان بلوچستان اسمبلی میں آج بطور ایم پی اے حلف لیں گے جبکہ اختر مینگل نے صوبائی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015