ملتان سلطانز کے اسپنر اسامہ میر نے لاہور قلندرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 14ویں میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو اس میچ میں 60 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے دی۔ شکست کے بعد قلندر کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات بھی کم ہوگئے۔ مذکورہ میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسامہ میر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنے 4 اوورز کے کوٹہ میں 40 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔ اپنی اس فتح گر پرفارمنس کے ساتھ اسامہ میر نے سپر اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو ریکارڈ بک میں پیچھے چھوڑ دیا۔ اسامہ میر پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں سب سے بہترین بولنگ کروانے والے اسپنر بن گئے۔ ان سے قبل یہ ریکارڈ شاہد آفریدی کے پاس تھا، انہوں نے 2018 میں پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 رنز دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ پی ایس ایل میں بہترین بولنگ کروانے کا ریکارڈ روی بوپارا کا ہے، انہوں نے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کے خلاف 16 رنز دے کر 6 وکٹیں لی تھیں۔ انکے علاوہ فہیم اشرف اور عمر گل بھی 6، 6 وکٹیں لے کر اس فہرست میں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015