قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2024 سے قبل شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔ مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ بطور پاکستانی ٹیم کے کپتان کی حثیت سے ہمیں شاہین کو بیک کرنے کی ضرورت ہے، جب ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو مورال ڈاؤن ہوتا لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اپنی قابلیت پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی شاہین آفریدی کو یہ ذہین میں نہیں رکھنا چاہیے کہ کپتانی رہے گی یا نہیں بلکہ انہیں اپنی کارکردگی بہتر کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر اظہر علی نے بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ میں یہ بہت برا سسٹم ہے کہ ورلڈکپ کے بعد کپتان تبدیل کردیا جاتا ہے، اگر شاہین کو کپتان برقرار نہیں رکھنا تو ابھی ہی قیادت سے ہٹادیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015