پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے 20 میں سے 13 کھلاڑی فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ کراچی کنگز کے کچھ کھلاڑی پیٹ کی خرابی میں مبتلا ہیں جبکہ دو کھلاڑی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، جن میں جیمز وینس اور ڈینئل سیمز شامل تھے۔ کنگز کے کیمپ سے ایک کھلاڑی کو فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے اسپتال منتقل کرنا پڑا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے شمس تبریز اور ڈینیل سمس کی طبیعت بھی ناساز ہے، اسی طرح بولنگ کوچ حیدر علی بھی بیمار ہیں۔ کپتان شان مسعود، حسن علی شعیب ملک اور محمد نواز کی طبعیت بہتر ہے تاہم دیگر کھلاڑی بیماری کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم نے گزشتہ شب کلفٹن کے ساحل پر ہوٹل میں منعقدہ عشائیہ میں شرکت کی تھی۔ دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم کو آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اہم میچ کھیلنا ہے، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015