گوادر کو طوفانی بارشوں کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دے دیا گیا۔ گوادر اور گردو نواح میں بارش اور ژالہ باری جاری ہے، نگور میں بارشوں سے کھیتوں کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے ہیں جس کی وجہ سے پانی گوادر شہر کی طرف بڑھنے کا خدشہ ہے۔ نگراں صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے بتایا ہے کہ گوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ نے سمری دستخط کر دی ہے۔ واضح رہے کہ گوادر میں بارشوں کے بعد کئی علاقے اب بھی زیرآب آگئے ہیں جبکہ مزید بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے، مسلسل بارشوں سے گھروں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی جمع ہوگیا۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں متاثرین کا کہنا ہے کہ بچے، خواتین اور بزرگ بھوکے، پیاسے ہیں ،3 دن سے کوئی سو نہیں سکا۔ اس کے علاوہ سول اسپتال کے سامنے پانی جمع ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے،متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں اور راشن کی تقسیم جاری ہے۔ دوسری جانب نوکنڈی کے دلدلی علاقے میں پھنسی گاڑیاں نکالنے کیلئے لیویز اہلکار پہنچ گئے، متاثرین میں خوراک، پانی اور کمبل تقسیم کیا۔ کوئٹہ میں بھی بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ مستونگ، قلات، چاغی، چمن،قلعہ عبداللہ اور پشین سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھِی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ واضح رہے کہ گوادر میں گزشتہ دو روز کے دوران 183 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- مصنوعی ذہانت سے 17 فیصد روزگار متاثر ہو نے کا خدشہ
- پنجاب، 24 گھنٹے میں مزید 70 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہو گئے
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک کر دئیے: آئی ایس پی آر
- پیٹرول کی قیمت مزید کم ہو گی، وزیر اعظم نے خوشخبری سنا دی
- پاکستان میں تعلیم کے نام پر لوٹ مار بچوں کے حقوق متاثر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015