مسلسل بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہِ قراقرم بند ہوگئی جس کے بعد گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور بڑی تعداد میں مسافر پھنس گئے۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ نے شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسی 20 گاڑیوں اور ان کے مسافروں کو ریسکیو کرکے چلاس منتقل کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو ضلع دیامر میں 36 گھنٹے تک مسلسل بارش ہونے کی وجہ سے شاہراہِ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور متعدد مقامات پر آمد و رفت مکمل طورپر بند ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جی بی اسکاؤٹس کی جانب سے شاہراہِ قراقرم میں پھنسے مسافروں اور گاڑیوں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے پاک فوج نے موثر کوششیں کردی اور راولپنڈی سے گلگت سفر کرنے والے ڈاکٹر کو مع فیملی ریسکیو کیا گیا۔ علاوہ ازیں 20 گاڑیوں میں پھنسے افراد کو ریسکیو کر کے چلاس کی طرف منتقل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان اسکاؤٹس کی جانب سے مسافروں کو کھانے پینے کی اشیا اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ ایف ڈبلیو او اور سول انتظامیہ بھی پاک فوج کے ہمراہ سڑک کلیئرنس آپریشن میں حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہِ قراقرم پر آپریشن مزید موثر بنانے کے لئے ڈرون کی مدد بھی لی گئی اور پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کو متاثرہ خاندانوں نے خوب سراہا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015