وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گوادر کے اپنے پہلے دورے کے دوران بارش سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور انھیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے جامع پلان پیش کیا جائے گا۔ اس موقع پر انھوں نے اعلان کیا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے فی کس… گوادر میں متاثرین اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مکمل تباہ مکان والے ہر خاندان کو ساڑے ساتھ لاکھ روپے ملیں گے۔ انھوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ جن کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ان کو ساڑھے 3 لاکھ ملیں گے، جب کہ زخمی افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تباہ کشتیوں کے ازالے کے لیے 40 کروڑ روپے جاری کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ 26 فروری کو طوفانی بارشوں نے گوادر اور گردونواح میں تباہی مچادی، طوفانی بارش سے بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ آپ کے گھرڈوب رہے ہیں میں اسلام آباد میں کیسے بیٹھ سکتا ہوں، اس لئے پہلی فرصت میں گوادرحاضر ہوا ہوں، میں یہاں فوٹو سیشن کےلیے نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی ریسکیو اور مدد میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے، متاثرہ مواصلاتی نظام کی بحالی پر کام کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرین کے تمام نقصانات پر ان کی مدد کریں گے، یہ آپ پر احسان نہیں بلکہ نومنتخب حکومت کا فرض ہے، مصیبت کے وقت اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور دیگر شخصیات نے گوادر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا تھا۔ وزیر اعظم گوادر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کریں گے، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے اور متاثرین کے لئے امدادای پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔ جبکہ اہم شخصیات بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ گوادر پہنچی ہیں۔ واضح رہے بلوچستان میں بارشوں کے نئے اسپیل کی انٹری ہو گئی ہے، جبکہ آفتزدہ قرار دیے گئے گوادر میں بادل ایک بار پھر برس پڑے ہیں، بارشوں کا سلسلہ 9 مارچ تک جاری رہے گا، صوبے کے سولہ اضلاع متاثر ہونے کا امکان، حکام نے الرٹ جاری کردیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015