پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا اتنخاب کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملتان سلطانز 12 پوائنٹس لیکر ٹاپ پوزیشن پر ہے اور پلے آف مرحلےکے لیےکوالیفائی کرچکی ہے۔ پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، ٹام کوہلر-کیڈمور، حسیب اللہ خان (وکٹ کیپر)، روومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز، سلمان ارشاد ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، رضا ہینڈرکس، داؤد مالان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم، محمد علی