وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے امدادی پیکج کی تقسم کے اعلان کے ساتھ صوبے بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف چھاپوں کا اعلان کردیا۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گودام مالکان کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹر ہونے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو گودام رجسٹر نہیں ہوں گے ان پر چھاپے مارے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رمضان میں کم وقت رہ گیا ہے، رمضان پیکج سے متعلق اچھے اقدامات ہوئے ہیں، اپنی پہلی تقریر میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل شروع کردی ہیں، نوازشریف نے مکمل رہنمائی کی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں اب پنجاب کی عوام کو قطاروں میں کھڑا نہیں ہونا پڑے گا، غریب عوام کا حق ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے، پنجاب کے تمام محکموں نے ٹاسک مکمل ہونے تک مکمل سپورٹ کیا، قلیل مدت میں مؤثر انداز میں پروگرام تیار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان نگہبان پیکج سے پنجاب کے ساڑھے 3 کروڑ لوگ مستفید ہوں گے، پنجاب حکومت نے مہینوں اور ہفتوں کا کام کچھ دنوں میں مکمل کیا، بدقسمتی سے پنجاب کے مستحق افراد کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رمضان پیکج کے تقریبا 96 ہزار کے قریب راشن بیگ تقسیم ہوچکے ہیں، پیکج میں 10 کلوآٹا، 2 کلوچینی، 2 کلو گھی، 2 کلو چاول اور 2 کلو بیسن شامل ہیں، تمام چیزیں اعلیٰ معیار کی شامل کی گئی ہیں، ہم نے اب تک غیرمعیاری چیزیں فراہم کرنےوالی چارملوں کو سیل کیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی کسی حکومت نے ہوم دیلیوری کی سہولت فراہم نہیں کی، ہم نے مکمل ڈیلیوری نظام ترتیب دیا ہے، کیو آر کوڈ سے پتہ چلے گا کہ بیگ کہا دیا گیا ہے، 65 لاکھ تھیلے کیو آر کوڈ کے ساتھ فراہم کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان پیکج میں خورد برد برتنے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگا، سی ایم مریم نواز کے نام سے ہیلپ لائن قائم کردی ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی رکنیت سیشن کے اختتام تک معطل
- چیف جسٹس پاکستان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کرلیں
- موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
- پاکستان چین سے 15 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے 5 سال توسیع کا خواہاں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015