پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گورنر ہائوس لاہور میں منعقدہ تقریب میں پنجاب کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں۔ حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عاشق حسین کرمانی، کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات شامل تھے۔ اسی طرح خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، بلال اکبر خان، صہیب احمد ملک، رمیش سنگھ آڑوڑہ، خلیل طاہر، عظمیٰ بخاری، فیصل ایوب اور چوہدری شافع حسین نے بھی حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والے دیر ارکان میں سردار شیر علی گورچانی، سہیل شوکت بٹ، ذیشان رفیق، اور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 26 فروری کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آگنائرز اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوکر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا تھا۔ گورنر ہاؤس میں نومنتخب وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری ہوئی،گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے مریم نواز سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں نومنتخب ارکان اسمبلی، نواز شریف، شہباز شریف، کیپٹن (ر) صفدر، بیٹا جنید صفدر، حمزہ اور سلیمان شہباز نے شرکت کی تھی۔ حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز نے والد نواز شریف کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا۔ اسی دن مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد مریم نواز نے 220 ووٹ لے کر ملک کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- قانون میں کہاں لکھا ہے کہ بچی ہوئی نشتسیں دوبارہ انہی سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی: سپریم کورٹ
- زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے: وزیر خزانہ
- کھیرے کا پانی کن بڑی بیماریوں سے بچاتا ہے؟
- معروف اداکارہ نے خاموشی سے منگنی کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
- زوہاب خان نے معروف ٹک ٹاک اسٹار سے نکاح کرلیا
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015