محکمہ تعلیم سندھ نے نرسری سے تیسری جماعت کے طلبا کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا، چوتھی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کے امتحان15 سے 27 اپریل تک ہوں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ میں نئے تعلیمی سال 2024-2025 میں تبدیلیاں کرتے ہوئے شیڈول تیار کر لیا گیا۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے بتایا کہ اسکول اور کالجوں کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا، نرسری سے تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے طلبہ کےامتحان15 سے 27 اپریل تک ہوں گے۔ یاد رہے گذشتہ ماہ محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ تعلیمی سال دوہزارچوبیس اورپچیس یکم اپریل کے بجائے یکم اگست سےشروع ہوگا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے بعد محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔ خیال رہے سندھ میں درسی کتب کی چھپائی کا عمل تاحال شروع نہیں ہو سکا ہے، جس کے باعث صوبے میں نیا تعلیمی سال اپریل میں شروع نہیں ہو سکے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015