آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے ضلع آواران کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو ضلع آواران کے دورے کے دوران سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی. آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آواران کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کیڈٹ کالج کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر انہیں سیکیورٹی صورتحال، سماجی اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ بلوچستان کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، پاکستانی عوام کو بلوچستان کے بہادر اور غیور لوگوں پر فخرہے، جو ہر مشکل میں بھی ڈٹے رہے۔ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن کے لیے کوشاں ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ آواران کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مقامی عمائدین، کسانوں اور شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں سیکیورٹی وفلاح وبہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ کسانوں کو آسان زرعی قرضوں، بیج، کھاد، شمسی ٹیوب ویل سمیت ہر قسم کی زرعی سہولتیں فراہم کی جائیں گے تاکہ کسانوں کی زمینوں کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آواران آمد پر کور کمانڈر بلوچستان نے ان کا استقبال کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015