وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گھروں میں رمضان پیکج کی ترسیل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا حکم دے دیا اور کہا کہ عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے، ان کے گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے، رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کروں گی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بغیر اطلاع پونچھ ہاؤس میں قائم صوبائی ماڈل رمضان بازار کنٹرول روم جا کر مانیٹرنگ کاجائزہ لیا۔ مریم نواز نے ڈسٹرکٹ،ڈیش بورڈ اورپی آئی ٹی بی کے ڈیش بورڈ کا مشاہدہ کیا اور قیمت ایپ ڈیش بورڈ کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گھروں میں رمضان پیکج کی ترسیل کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان پیکیج کی گھروں میں ترسیل کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں، رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کریں گے، عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے، ان کے گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رمضان پیکیج اوردیگر امور کے بارے میں ڈسٹرکٹ سکور کارڈبنایا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں نمبر کم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گھر میں ترسیل کی اطلاع بھی ڈیش بورڈ میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10رمضان تک تمام ضرورت مندوں تک رمضان نگہبان پیکیج پہنچ جائیں گے۔ چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ، ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015