لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول پرحکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف صاحبزادہ حامد رضا کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور وکیل درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے سوال کیا کہ کیا درخواست میں پنجاب حکومت کا جواب آیا ہے، اس پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ہمیں جواب دینے کے لیے مہلت دی جائے، مخصوص نشستوں پرکچھ ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے، دیگر نشستوں کی حد تک ہم جواب فائل کردیں گے مہلت دی جائے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے مؤقف پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے اس پر حکم امتناع دیا جائے، اس پر عدالت نے کہا کہ جواب آنے دیں دیکھ لیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی اور مخصوص نشستوں کے لیے الیکشن کمیشن کے نئے شیڈول پرحکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015