متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اندر ایک مرتبہ پھر شدید اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں، تحفظات گورنرشپ اور وزارت کے حوالے سے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے لیے اہم حلقوں نے ایم کیو ایم رہنما اور سابق سینیٹر خوش بخت شجاعت کا نام فائنل کیا ہے۔ اس نام پر ایم کیو ایم کے مقتدر حلقوں کو شدید تحفظات ہیں۔ مقتدر حلقوں کا کہنا ہے کہ خوش بخت شجاعت کافی عرصے سے غیر فعال ہیں، نہ ہی پارٹی کے لیے ان کی کوئی گراں قدر خدمات ہیں۔ گورنر کے نام کے لیے ان سے کوئی رائے نہیں لی گئی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اختلاف ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کی وجہ سے مزید بڑھ گیا۔ ذرائع کے مطابق پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہونے کے بعد یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ رابطہ کمیٹی کا کوئی رکن یا سربراہ سرکاری عہدہ یا وزارت نہیں لے گا۔ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما پارٹی کو اس مشکل سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015