بینکوں کے نمائندے بن کر اور جعلی کالیں کر کے کھاتے داروں کے اکاؤنٹس سے بھاری رقوم نکالنے والے ملزمان کے 3 رکنی گروہ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم کے عملے نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جنریشن 96 نامی کال سینٹر پر چھاپہ چھان بین کے بعد مارا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عبدالحمید، شاہان افضل اور نعمان علی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ملزمان خود کو بینک نمائندہ ظاہر کر کے جعلی کالز کرتے تھے۔ملزمان مذکورہ کالز کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے تھے۔ ملزمان جعل سازی سے صارفین کے ڈیبٹ کارڈ کی تفصیلات حاصل کر کے اسکا غلط استعمال کرتے تھے۔ ملزمان جعل سازی سے حاصل کردہ ڈیبٹ کارڈز کو ہوائی ٹکٹ خریدنے اور ہوٹل کی بکنگ کےلیے استعمال کرتے تھے۔ ملزمان مذکورہ کارڈز سے مقامی اور بین الاقوامی طلباء کےلیے داخلہ فیس بھی ادا کرتے تھے۔ ملزمان جائیداد کی خریداری سمیت مختلف لین دین کےلیے بھی ڈیبٹ کارڈز کا استعمال کرتے ہیں، ملزمان دھوکا دہی سے گاہکوں کو مختلف مصنوعات کی خریداری پر آمادہ کرتے تھے۔ ان ملزمان نے جعلی ویب سائٹس بھی بنا رکھی تھیں۔ ملزمان کی جانب سے پیسے وصول ہونے کے باوجود پراڈکٹ ڈیلیور نہیں کی جاتیں تھیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015