آسٹریلیا نے ایک بار پھر افغانستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور اس نے ایک بار پھر افغانستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جون میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد اگست میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز شیڈول تھی جو آسٹریلیا کے انکار کے باعث ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، جب تک خواتین کے حقوق کی صورتحال بہتر نہیں ہوگی آسٹریلیا افغانستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات جاری نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے حکومتی مشاورت کے بعد گزشتہ سال آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل بھی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا تاہم بھارت میں منعقدہ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا باہمی مقابلہ ہوا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015