شہلا رضا کیلئے اہم اعزاز، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب

ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب ہوگئیں۔ ترجمان کے مطابق کراچی میں پی ایچ ایف کانگریس کا غیر معمولی اجلاس ہوا، پی ایچ ایف کانگریس نے اجلاس میں شہلارضا کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا۔ شہلا رضا پی ایچ ایف کی پہلی خاتون صدر ہیں۔ دوسری جانب پی ایچ ایف کانگریس نے راجا شجاع کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا متفقہ طور پر خزانچی منتخب کیا۔