لاہور ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو 5 سال کرنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پارلیمنٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو ترمیم کے بعد پانچ سال کیا، رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمنٹ مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی عدالت 5 سال نااہلی کی مدت مقرر کرنے کے قانون کو کلعدم قرار دے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو 5 سال کرنے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ 19 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کو چیلنج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جس میں آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت رکن پارلیمنٹ کی نااہلی کی مدت تاحیات سے کم کر کے 5 سال کر دی تھی۔ جسٹس بلال حسن شاہد نے درخواست گزار اور حکومت کی جانب سے دلائل پیش کیے جانے کے بعد سماعت مکمل کر لی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015