شاہین شاہ آفریدی کی ٹی 20 قیادت کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ممکنہ قیادت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ ابھی تک تو میں بھی نہیں جانتا کہ کپتان کون ہوگا، شاہین شاہ آفریدی ہی کپتان ہوں گے یا نیا آئے گا، اس کا فیصلہ سوچ سمجھ کر ہو گا۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کئی تکنیکی عوامل کا جائزہ لیا جارہا ہے، سلیکشن کمیٹی مشاورت کررہی ہے، تربیتی کیمپ مکمل ہونے پر کوئی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار کسی کو کپتان بنایا تو طویل مدت کیلیے ہوگا، ایک میچ ہارنے پر تبدیلی کی بات نہیں ہوگی، محمد عامر کے بارے میں بھی سلیکشن کمیٹی کرے گی، ابھی سلیکٹرز کا تقرر ہوا ہے، انھیں تھوڑا وقت دیں، مثبت چیزیں جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کو یک نکاتی انداز میں صرف یہ کہا گیا ہے کہ واپس آ جائیں اور کھیلیں، ورلڈ کپ کیلیے ٹیم مضبوط کرنے کی ضرورت تھی، ان سے سادہ سی بات ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل9 کے اچھے پرفارمرز کو کیمپ میں بلا رہے ہیں، کسی لابی کی نہیں سنیں گے، کمیٹی میرٹ پر کام کرے گی، سب چاہتے ہیں کہ ٹی 20 ورلڈکپ کیلیے ایک مضبوط ٹیم بنے،کنٹریکٹ کے مطابق لیگز کے حوالے سے سب کیلیے یکساں این او سی پالیسی ہو گی، کسی کھلاڑی کے ساتھ فیورٹ ازم نہیں ہو گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وزیر داخلہ طلبہ کے لیے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
- انگریزی روانی سے کیسے بولی جائے؟ گوگل نے مشکل آسان کر دی
- آڈیو لیکس کیس: جسٹس بابر ستار نے خود کو الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں کون سے اہم کھلاڑی شامل؟ نام سامنے آگئے
- فٹبال میچ بن گیا میدان جنگ، 10 کھلاڑی زخمی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015